مظفرآباد ( یو این پی ) انصارالامہ جموں وکشمیرکے امیراورمتحدہ جہادکونسل کے مرکزی رہنماء مولانامحمدفاروق کشمیری نے کہاہے کہ نوازشریف مودی مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے سے کشمیرنظراندازکرناافسوسناک ہے سردارعبدالقیوم خان کی وفات تحریک آزادی کشمیرکابہت بڑانقصان ہے سردارعبدالقیوم خان تحریک کشمیرکے حقیقی سپاہی تھے کشمیر ی اورپاکستانی عوام ایک حقیقی اورنڈرسپاہی سے محروم ہوگئے ہیں مسئلہ کشمیرکوبالائے طاق رکھ کرپاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے غازی آبادمیں سردارعبدالقیوم خان کے نمازجنازے میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پران کے ہمراہ مولاناعتیق الرحمن دانش ویگربھی موجود تھے مولانافاروق کشمیر ی نے اس موقع پرسابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارعتیق اوردیگرلواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا اورکہاکہ بزرگ کشمیری رہنماء سردار عبدالقیوم خان کی وفات سے آزاد کشمیر ایک تجربہ کار اور تحریک آزادی کشمیر کے ایک بڑے رہنماء سے محروم ہو گئی ہے اور انکی وفات سے آزاد کشمیر میں ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ انھوں نے نہ صرف آزاد کشمیر کے لوگوں کی خدمت کی بلکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی کوشاں رہے ۔میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور یہی وجہ ہے کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں انکی سربراہی میں او آئی سی کے اجلاسوں میں جاتا تھا ۔ ہم مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی سطح پر اٹھاتے تھے اور سردار عبدالقیوم خان کے جہان فانی سے جانے سے ساری کشمیری قوم دکھ اور غم میں نڈھال ہے۔انکی تحریک آزادی ء کشمیر کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے اور ہم سب سردار عبدالقیوم خان کی تحریک آزادیء کشمیرکے وارث ہیں اور انکو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ انکے مشن کو جاری و ساری رکھا جائیاور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے انہوں نے کہاکہ مودی نواز شریف مذاکرات پر مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے مودی کے پاکستان کے دولخت کرنے کی بھارتی سازش کے اعتراف اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملنے کے باوجود مودی سے اس کی جواب دہی نہ کرنا اور الٹا اسے دورہ پاکستان کی دعوت دینا شرمناک ہے ۔