ٹیلی فون انڈسٹری ،کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ

Published on July 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

llll
ہری پور (یو این پی) ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان کے سکول و ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے 8 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے بچے بھی عید کی کوشیوں میں شریک ہو سکیں، آٹھ ماہ سے ٹی آئی پی کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی بندش سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے، آٹھ ماہ سے تنخواہ کی آس پر قرض لیکر گھروں کے اخراجات پورے کئے جا رہے ہیں۔ عیدالفطر کی آمد ہے جبکہ رمضان المبارک کے موقع پر اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، ایسے میں غریب ملازمین کے بچوں کی فرمائشیں پوری کرنا ناممکن ہے کیونکہ پہلے ہی ان کے حالات ابتر ہیں، بچوں کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ ان کے والد کے حالات کیسے ہیں، ان کو اپنی چیزوں سے عرض ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے عید سے پہلے ٹی آئی پی کے سکول و ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کی 8 ماہ سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم کر کے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں، حکومت قائمہ کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں فوری طور پر تنخواہوں کو یقینی بنائے تاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题