بارسلونا(یواین پی) مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے ہے کہ پاکستان میں پیسہ بھیجنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ منظورنہیں ‘حکومت کا اقدام انتہائی ظالمانہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تارکین وطن پاکستانیوں پر ظلم بند کرے تارکین وطن ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مزدوری کرکے خون پسینہ کی کمائی سے اپنے غریب خاندانوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی بھی خدمت کررہے ہیں تمام تارکین وطن سے درخواست ہے کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے