ہری پور(یواین پی ) سابق ایم این اے عمر ایوب خان کی کاوشوں اور فنڈنگ سے خانپور روڈ کی کشادگی اور تعمیر سمیت دیگر کئی منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ سیاسی بونے نقلی مونچھوں کی طرح اپنا قد کاٹھ بڑھانے اور کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے خانپور سڑک کی تعمیر پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ضلع ہری پور کے عوام باشعورہیں جو عملی کام کرنے اور محض باتیں کرنے اور درودیوار پر بے بنیاد سیاسی نعرے درج کروانے والوں میں بخوبی فرق کر سکتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عمر ایوب خان نے حلف برداری کے فوراً بعد ہی جہاں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا تھا وہاں خانپور روڈ کی کشادگی و پختگی کے لیے 66کروڑ جبکہ بعدازاں پلوں اور نالوں کی تعمیر کے لیے 10,10کروڑ روپے منظور کراوئے تھے خانپور روڈ پر کام جاری ہے جو کہ آدھے سے زیادہ مکمل ہو چکا ہے پلوں کی تعمیر کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو سابق ایم این اے عمر ایوب خان نے فنڈز جاری کروا دیے تھے جن پر مذکورہ محکمے مرحلہ وار کام کروا کر عنقریب خانپور روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے تیار کر دیں گے عوامی و سماجی حلقوں نے دوسروں کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست چمکانے والوں کی عقل و سمجھ کے لیے دعا کرتے ہوئے سابق ایم این اے عمر ایوب خان کو کئی سالوں سے توجہ طلب خانپور روڈ کی تعمیر پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے طول و عرض میں درختوں،دیواروں اور پتھروں پر اپنے حق میں نعرے درج کروانے سے عوامی خدمت نہیں ہوتی اب کھوکھلے نعروں پر سیاست کرنے کا دور گزر چکا ہے عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے دوسروں کے جاری منصوبوں پر بیان بازی و شورشرابہ کر کے کریڈٹ حاصل کرنے کے بجائے عملی جدوجہد ضروری ہے۔