لاہور(یو این پی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ٹھنڈی ہواوٴں اور برستے بادلوں نے پنجاب کے مختلف مقامات کا موسم رنگین بنادیا ہے،لاہور میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے،وقتاً فوقتاً ہونیوالی بونداباندی سے موسم سہانا ہوگیا،شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،خوبصروت موسم میں پھولوں کی مانند شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ دریاوٴں میں بھی پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔