پی آئی اے کی پرواز میں دو افراد بلاٹکٹ سوار

Published on November 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

\"11\"

لاہور ۔۔۔ لاہورمیں پی آئی اے کی پرواز میں ٹریفک کے عملے نے دو افراد کو بلا ٹکٹ سوار کرادیا۔ مسافروں کو دوبارہ آف لوڈ کرنے میں پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔لاہور میں   پی کے سیون ون ون میں پی آئی اے ٹریفک کے عملے نے دو افراد کو بلا ٹکٹ سوار کرادیا۔ دیگر عملے کی نشاندہی کے باوجود جہاز کے دروازے قبل از وقت بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس کے بعد کیبن کریو نے جہاز کے کپتان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔معاملہ متعلقہ حکام کے علم میں آنے کے بعد دونوں افراد کو آف لوڈ کردیا گیا۔ تمام تر صورتحال کے  باعث پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes