پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے 15 جولائی کو کھیلا جائے گا،
Published on July 13, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 1,820) No Comments
پالی کیلے (یو این پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 15 جولائی کو پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 19 جولائی ، چوتھا ون ڈے 22 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور چوتھا ون ڈے آرپریما داسا سٹیڈیم، کولمبو جبکہ پانچواں ون ڈے مہندا راجاپاکشے سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-1 سے جیت چکی ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 129
Related
WordPress Themes