جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف پھر پور آپریشن جاری ہے اس ضمن میں چھاپہ مار ٹیم نے خان بابا اولڈ ٹائر سروس شاپ پر اچانک چھا پہ مار کر پندرہ لاکھ روپے کی جعلی وغیر معیاری ادویات (40ہزارگولیاں) قبضہ میں لے لی ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والی غیرمعیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا لہٰذا وہ اس دھندے سے باز رہیں تاکہ انہیں جیل نہ جانا پڑا۔