وفاقی دارالحکومت کی مساجد میں محافل شبینہ کے انعقاد کا سلسلہ (آج) شروع ہوگا

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

44444
اسلام آباد (یوا ین پی) وفاقی دارالحکومت کی مساجد میں محافل شبینہ کے انعقاد کا سلسلہ (آج) شروع ہوگا۔ بیشتر مساجد میں (کل) 27 ویں شب کو ختم القرآن کی محافل منعقد ہوں گی۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں محافل شبینہ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ختم القرآن کی محافل کا آغاز ہو جاتا ہے لیکن شب قدر کے 27 ویں شب کو واقعہ ہونے کے قوی امکانات کے پیش نظر اکثریت مساجد میں تراویح میں ختم القرآن کی محافل بھی 27 ویں شب کو منعقد ہوتی ہیں۔ مساجد انتظامیہ نے ختم القرآن کی محافل اور اجتماعی دعا و شیرینی کی تقسیم کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد کی بیشتر مساجد میں (کل) 27 ویں شب کو اجتماعی دعا ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes