لاہور (یواین پی) رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیلتہ القدر کو تلاش کریں جس میں کی گئی عبادت ہزار راتوں سے افضل ہے تاہم رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو لیلتہ القدر کا زیادہ امکان سمجھا جاتا ہے ۔آج رات گھروں اور مساجد میں مسلمان انفرادی اور اجتماعی عبادات میں مصروف رہیں گے۔ رات کے آخری حصے میں خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔