وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیا ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان،ای اے ڈی اے خالد محمود بھٹی ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد وکیل، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ بھی اس دوران موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ سبزی منڈی میں تمام لائسنس ہولڈرز کو فعال کیا جائے تاکہ مقابلہ کی فضا میں عوام کو مزید سستی سبزی و پھل میسر آسکیں انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی