لندن (یوا ین پی) برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے اپنی حکومت کو انوکھی تجویز پیش کی ہے۔ تنظیم نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ موٹاپے سے نمٹنے کےلئے زیادہ چینی والے مشروبات پر 20 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا جائے۔واضح رہے کہ موٹاپا برطانیہ میں سالانہ 70ہزار قبل از وقت اموات کا سبب ہے۔ غیرصحت مندانہ خوراک کے حوالے سے ایک رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم سے پھلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دی جانی چاہیے۔