ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں معصوم افراد کو امریکہ کو فروخت کرنے کا ذمہ دارپرویز مشرف ہے۔عافیہ موومنٹ

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

index
کراچی ( یواین پی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں معصوم افراد کو امریکہ کو فروخت کرنے کا ذمہ دار جنرل (ر) پرویز مشرف ہے۔ عافیہ کے حوالے سے مشرف کا بیان قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔ عافیہ کو فروخت کرنے والے عافیہ کی واپسی سے خوفزدہ ہیں ۔ مشرف کا کردار فوج جیسے مقدس ادارے کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایک نجی چینل پر ڈاکٹر دانش کے پروگرام میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے گمراہ کن بیان کے رد عمل کے طور کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف کے گناہوں کی فہرست بہت طویل ہے اگر مشرف دنیاوی عدالتوں سے بچنے میں کامیاب بھی ہوگئے تو آخرت میں بھیانک انجام سے نہیں بچ سکیں گے ۔ امریکی عدالت نے خود تسلیم کیا ہے کہ عافیہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی قانون دان خود یہ بات پاکستانی میڈیا کے سامنے تسلیم کرچکے ہیں کے عافیہ کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور کے وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ جب انہوں نے اُس وقت کے صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مشرف سے عافیہ کے اغواء کے بارے میں گفتگو کی تو انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔مشرف کی بد ترین جبری حکومت کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے فخر سے 2003میڈیا پر عافیہ کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور اس وقت کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کے عمل پر قوم سے معافی بھی مانگی تھی ۔ 2003سے 2004کے اخبارات میں عافیہ اور اُن کے 3معصوم بچوں کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کی خبریں مستقل شائع ہوتی رہی ہیں ۔ اسی طرح سے عافیہ کو بگرام جیل منتقل کرنے کی خبریں بھی اخبارات میں موجود ہیں ۔ پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اُس وقت کے آمر جنرل (ر) مشرف کو عافیہ کے اغواء سے لاعلمی ہو ۔ کراچی پریس کلب کے سابق صدر نجیب پیجی کی ویڈیو آج بھی عافیہ موومنٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں انہوں نے گواہی دی کہ عافیہ کو ملٹری کے اہلکاروں نے اغواء کیا اور ابتدائی طور پر کراچی میں ہی رکھا گیا ۔ مشہور امریکی تنظیم انٹرنیشنل جسٹس نیٹ ورک کی رپورٹ آج بھی موجود ہے جس میں ایس ایس پی عمران شوکت کا اعترافی بیان کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے کہ عافیہ کو کاؤنٹر ٹیررازم سیل سندھ کے انچارج ایس ایس پی عمران شوکت نے ایف بی آئی کے اہلکاروں کے ہمراہ 3معصوم بچوں سمیت اغواء کیا اور پھر آئی ایس آئی کے حوالے کردیا گیا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے فوج جیسے قابل اعتماد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے خودا پنی کتاب ’’ان دی لائن آف فائر‘‘میں یہ بات تحریر کی ہے کہ انہوں نے عورتوں اور بچوں کو بھی ڈالر ز کے عوض امریکہ کو فروخت کیا ہے۔ ترجمان نے یاد دلایا کہ جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کی چیخیں آج بھی ہمارے کانوں میں گونج رہی ہے ۔ لال مسجد اور جامع حفصہ میں معصوم بچیوں کو فاسفورس کے بم مار کر جلانے اور 2دن تک اُن کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے والے بے حس جرنیل مشرف کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امریکی دھمکی پر بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے کمانڈو جنرل مشرف نے بے غیرتی کی ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ اپنی غیر آئینی اقتدار کو طول دینے کے لئے امریکی مفادات کے سامنے ملک کو گروی رکھنے والے جنرل مشرف نے اس قوم کو ظلم و جبر بھوک اور افلاس کے سواء کچھ نہیں دیا ۔ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے ڈالر سمیٹنے والے جنرل (ر) مشرف نے ایٹمی قوت پاکستان کو غلامی کی دلدل میں دھکیل دیا جسکے نتیجے میں آج وطن عزیز بین ا لاقوامی ایجنسیوں کی سازش کا شکار ہے۔ مشرف کی سر بریت کا اندازہ 12مئی 2007کے دن کراچی میں ہونے والے قتل عام سے کیا جاسکتا ہے جب مشرف کے حکم پر کراچی میں ۵۰معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا اور جنرل (ر) مشرف نے غرور کے ساتھ ہاتھ ہلا کر کہا تھا کہ یہ میری طاقت کا مظاہرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارگل کے محاذ پر بزدلی دکھانے والے جنرل (ر) مشرف نے غداری کی بھیانک مثال قائم کی ہے ۔ آج قوم یہ سوال کررہی ہے کہ قوم کی غیرت و حمیت کو فروخت کرکے جو ڈالر مشرف نے کمائے تھے وہ کہاں گئے ؟ ترجمان نے کہا کہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف قوم کے سامنے ایک امید کی کرن بن کر نمودار ہوئے ہیں ۔ ہم اُن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کووطن واپس لا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy