مسجد کی تعمیر کر کے بریگیڈئر صادق راہی اور سی ای او عمران خان نے اپنی آخرت سنوار لی۔ میجر جنرل ظفر اقبال

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

mail.google.comگجرات (محمد آصف)مسجد کی تعمیر کر کے بریگیڈئر صادق راہی اور سی ای او عمران خان نے اپنی آخرت سنوار لی۔ میجر جنرل ظفر اقبال
گزشتہ روز گیریژن کمانڈر کھاریاں کینٹ میجر جنرل ظفر اقبال نے کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے دفتر کے ساتھ خوبصورت لان میں ایک سال کی قلیل مدت میں خوبصورت مسجد بنوائی جس کا باقاعدہ افتتاح گیریژن کمانڈر میجر جنرل ظفر اقبال نے کیا ۔ اور اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد صادق راہی اور نومنتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کینٹ چوہدری نصیر حیدر ، مسعود چوہان ، ہارون مسیح بھی موجود تھے۔ گیریژن کمانڈر نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بریگیڈئر محمد صادق راہی سٹیشن کمانڈر کھاریاں کینٹ،کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمران خان نے مقامی شہریوں کے تعاون سے اتنی خوبصورت مسجد بنائی ہے مہں امید کرتا ہوں کہ یہ دونوں افسران کھاریاں کینٹ کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔ ہم سب کو چاہئے کہ مل جل کر مقامی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ کوئی بھی حکومت شہریوں کے تعاون کے بغیر مسائل پر قابو نہیں پا سکتی۔ انہوں نے اس موقع پر کھاریاں کینٹ کے رہائشیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کھاریاں کینٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے اگر کوئی تجاویز ہیں تو دیں۔ ان پر عمل کی اجائے گا۔ اس موقع پر چوہدری مبشر اقبال چھینہ ، طارق ایمان کوکب، یونس چوہان ایڈووکیٹ کے علاوہ کھاریاں کینٹ کے رہائشیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes