وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کئے جائیں اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں انسداد ملاوٹ مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم جاوید ملہی، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محبت علی خان ،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ، ڈی ایف سی محمد زمان ، ڈی ڈی ایچ او ز ڈاکٹر جاوید خالد،ڈسٹرکٹ سینیٹری انسپکٹر ذوالفقار گجر اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت اقدامات کریں اور کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ملاوٹ مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے تین ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں اور 261سے زائد اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دےئے گئے ہیں ڈی سی او نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر آٹے کے نمونے حاصل کریں اور ناقص آٹا تیار کرنے پر ملوں کو بھاری جرمانے کریں