جمعتہ الوداع اور عید پر سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، شہباز شریف

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,138)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے اجتماعات میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ جمعتہ الوداع، چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اور سینئر پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزرا رانا ثنا اللہ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy