لاہور (یو این پی) پاکستان ریلویز نے 20 سے 22 جولائی تک عید سپیشل ٹرینیں منسوخ کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ملک بھر میں 22 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مسافروں کی تعدادکم ہونے پر 20 سے 22 جولائی تک عید سپیشل ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے دیگر ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق کوچز کا اضافہ کیا جائیگا۔