لاہور (یو این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق کل عید الفطر کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قوی امکان موجود ہیں۔ اگر کل شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو رمضان المبارک کے 29روزے ہوں گے اور ہفتہ کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔