پاکستان پر مزید سفری پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا، یونیسیف نے خبردار کردیا

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

لاہور(یو این پی1) پولیو وائر س کے پھیلاﺅ کی وجہ سے پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا خدشہ ہے جبکہ اس ضمن میں یونیسف نے پاکستان کو ڈیڈلائن دیدی ہے۔
انسداد پولیو کے لیے یونیسف کے سربراہ ڈاکٹر محمد جوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سال مئی تک ملک میں پولیو کا خاتمہ نہ ہوا تو پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ یادرہے کہ پاکستان سے سفر کرنیوالوں کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی شرط پہلے ہی عائد ہے اور مزید پابندیوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستان سے کم ازکم تین اقسام کے وائرس پڑوسی ملک افغانستان منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عالمی اداروں نے پولیو کی حوالے سے پاکستان کورسکی ممالک کی فہرست میں شامل کررکھاہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme