وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 883)      No Comments

444
ہر سال کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 500 چھوٹی بڑی جامع مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا۔ 500 چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اکا دکا کھلے مقامات پر نماز عید ادا ہو گی۔ ہر سال کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 500 چھوٹی بڑی جامع مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ اکا دکا مقامات پر کھلے مقامات پر نماز عید ادا ہو گی۔ تاہم عمومی طور پر نماز عید کھلے مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اخراجات مکمل کر لئے ہیں اور جامع سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بیشتر مقامات پر نماز عید صبح ساڑھے 7 بجے ادا ہو گی جبکہ چند ایک مقامات پر پونے آٹھ اور 8 بجے ادا ہو گی۔ فیصل مسجد میں نماز عید ساڑھے 7 بجے ہو گی جبکہ سہالہ، روات، بہارہ کہو، سترہ میل، ترامڑی، علی پور سمیت مختلف سینکڑوں بڑی جامع مساجد اور امام بارگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ مساجد انتظامیہ کی طرف سے پنچگانہ نماز کی ادائیگی کے دوران عید کے شیڈول کا اعلان شروع کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes