بازاروں میں گہماگہمی،رات گئے تک شاپنگ ،چاندرات کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

5555
ملتان (یوا ین پی) عیدقریب آتے ہی بازاروں ا ورمارکیٹوں میں خریداروں کی گہماگہمی میں اضافہ ہوگیا۔افطاری کے فوراََبعدلوگوں کی بڑی تعدادعیدشاپنگ کے لئے بازاروں ،پلازوں کارخ کررہے ہیں۔ملتان کے بڑے تجارتی مراکزحلیم اسکوائر،کینٹ بازارممتازآبادبازار،پاک گیٹ ،حرم گیٹ،حسین آگاہی اوردیگرمقامات پررات گئے تک لوگوں کی گہماگہمی رہی۔کئی سڑکوں پرٹریفک جام رہا دوسری جانب ہفتہ کی شام کوچاندنظرآنے کی صورت میں چاندرات منانے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہے۔چاندرات کے موقع پرمختلف بازاروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔جبکہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے بازاروں کے باہرعارضی موٹرسائیکل اسٹینڈقائم کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题