دبئی (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والا پارٹی کا غیر رسمی اجلاس موخر کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس دبئی میں منعقد ہونا تھا لیکن اس اجلاس کو موخر کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی کا ویزا تاخیر سے ملا تھا جس کی وجہ سے وہ دبئی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے تھے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سید قائم علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے بعد آج ہی وطن واپس پہنچے تھے جس کے بعد انہیں دبئی کا ویزہ ملنے میں تاخیرہو گئی ۔ یاد رہے پیپلز پارٹی کے اس اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں کے علاوہ سندھ کابینہ کے اراکین نے بھی شریک ہونا تھا ۔