لطیف کھوسہ نے ایان علی کو رہائی دلوانے کے بعد عید کی شاپنگ بھی کر ڈالی

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

888
لاہور (یو این پی) منی لانڈرنگ کیس میں رہائی پانے والی ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے ناصرف انہیں رہائی دلوا دی ہے بلکہ ان کیلئے عید کی شاپنگ بھی کر ڈالی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایان علی جیل سے رہا ہونے کے بعد آج لاہور پہنچیں گے اور عید میں صرف ایک روز رہ جانے کے باعث وہ عید کی شاپنگ نہیں کر سکی تھیں تاہم ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے یہ مشکل حل کر دی ہے اور ایان علی کیلئے تقریباً 200 سے زائد ملبوسات خرید لئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایان علی لاہور آ کر سردار لطیف کھوسہ کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ اپنی پسند کے جوڑے بھی منتخب کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھیروں ملبوسات کے علاوہ ایان علی کیلئے میک اپ کے سامان کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی فرمائش پر کسی بھی چیز کو فوراً فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes