میچ کے بعد ثانیہ ”بھابھی“ کا سرفراز احمد کو خوبصورت تحفہ

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

111
کولمبو (یواین پی) سرفراز احمد کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کی خوشی اس وقت دوبالا ہو گئی جب وہ ایوارڈ دینے کیلئے ان کے ٹیم ممبرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آگے آئیں۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس کے بعد وکٹ کے پیچھے بھی انتہائی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2 اہم ترین کھلاڑیوں کے مشکل کیچ دبوچ کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔بہترین کھیل پیش کرنے پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تو وہ ایوارڈ لینے کیلئے آگے بڑھے لیکن یہ دیکھ کر ان کی خوشی دوبالا ہو گئی کہ ایوارڈ دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ”بھابھی“ ہیں۔ سرفراز احمد نے اس کے ساتھ ہی کسی بھی میچ میں ”بھابھی“ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes