ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے اپنی زندگی کی سب سے بہترین اداکاری کی جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھرآئے۔عامر خان نے عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان سے بے حد متاثر ہوکر کئی ٹوئٹس کیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ سلمان کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں انہوں نے سب سے عمدہ اداکاری کی۔عامر خان نے کہا کہ فلم کی کہانی حیرت انگیز، مکالمات دل گرمادینے والے اور تحریر بہت عمدہ ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام یہ فلم ضرور دیکھیں۔