چین نے بنائی نئی کار۔۔۔یہ چلتی ہے کیسے۔۔۔؟

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,028)      No Comments

news-1437154782-5755_large
بیجنگ ۔۔۔ امریکی کمپنی گوگل نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار بنا کر پوری دنیا میں دھوم مچارکھی تھی لیکن چین نے اس کا زبردست جواب دیتے ہوئے ایسی کار بنالی ہے جسے دماغ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
یہ حیرت انگیز کار نانکائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور بدھ کے روز اس نے پہلی دفعہ یونیورسٹی کی سڑکوں پر چکر بھی لگائے۔ کار میں بیٹھی لڑکی کے سر پر ایک خصوصی ہیڈ سیٹ پہنایا گیا جس میں لگے 16 سینسر دماغ کی برقناطیسی لہروں کو محسوس کرسکتے تھے۔ محض دماغ کی سوچ سے کارکو سٹارٹ کرنے، آگے چلانے، پیچھے موڑنے اور بریک لگانے کا کامیاب مظاہرہ سینکڑوں افراد کے سامنے کیا گیا تو یونیورسٹی کی فضاء تالیوں سے گونج اٹھی۔
سمارٹ کارنامی چینی کار کے خالق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ گوگل اور بیڈو کی خودکار گاڑی کو شکست دے دے گی۔ سائنسدانوں نے یہ کار چینی کمپنی گریٹ وال موٹرز کے ساتھ مل کر تیار کی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڈوان فینگ کا کہنا تھا کہ اس کار کی اہم بات یہ ہے کہ اسے ہاتھوں اور پیروں سے معزور افراد بھی صرف اپنے دماغ کی سوچ سے چلاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گوگل کی بغیر ڈرائیور کا ایک بڑا نقص حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ اگرچہ یہ گاڑی خاصی ذہین بتائی جاتی ہے لیکن اگر کسی دوسری گاڑی کا ڈرائیور غلطی سے یا شرارت سے اسے نقصان پہنچانے کیلئے ٹکر ماردے تو یہ کچھ بھی نہیں کرپاتی۔ اسے بھاری نقصان پہنچنے پر اس کا طرز عمل کیا ہوگا، یہ بات بھی پریشان کن سمجھی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy