پشاور (یو این پی) بارشوں اور سیلاب سے چترال میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 14 رابطہ پل مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔ کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بھیجی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے سیلاب سے 104 مکانات کو مکمل اور 63 کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 13 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور 15 کوجزوی طور پر نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ارکاری میں درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے۔