کور کمانڈر پشاورچترال پہنچ گئے، کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ؛ آئی ایس پی آر

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

abcراولپنڈی (یو این پی) کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے چترال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی چترال اور ملحقہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کورغا اور گرم چشمہ میں امدادی سامان تقسیم کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان چترال پہنچ گئے ہیں وہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ چترال اس وقت ناگزیر حالات سے دوچار ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ 125ٹن کی امدادی اشیاء خورونوش سیلاب متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں جبکہ سب ڈویژن مستوچ کے لئے راستے کھولنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ افراد کو چترال پہنچانے کئے آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بونی میں موجود رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں چھ دن سے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرین میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولا کوٹ، نیزہ پیر سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ایل او سی پر اگلے مورچوں پر جا کر جوانوں سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ رات بھی گزاری اور جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مادر وطن کے تحفظ کے لئے جوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل ستائش ہے اورجوانوں کی ہمت اور قربانیاں قابل تعریف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog