بورے والہ، ریلوے پھاٹک پر بابا فرید ایکسپریس اور کار میں تصادم ،کار سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments
unp 03
بورے والہ (یو این پی) مجاہد کالونی ریلوے پھاٹک پر بابا فرید ایکسپریس اور کار میں تصادم ۔ کار سوار تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔معمولی زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی طلاع پر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق تین افراد سجاد ولد شاہ محمد سکنہ126،محمد یوسف سکنہ ا ڈا کمیر، اور راو کلیم سکنہ اڈا کمیر کار نمبری KZ-379میں سوار ہو کر لاہور سے بوریوالہ آ رہے تھے۔ کہ جونہی وہ مجاہد کالونی ریلوے پھاٹک سے گذر رہے تھے۔تو اچا نک بابا فرید ایکسپریس آ گئی۔ اور کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ جبکہ کار میں سوار سجاد، محمد یوسف اور راو کلیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اور معمولی زخمی ہو ئے۔ جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ جبکہ حادثہ کی اطلاع پر لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی۔پہلے بھی اس پھاٹک پر کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔اور کئی افرادان حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لیکن ریلوے حکام نے اس کے باوجود یہاں پھاٹک نہیں لگایا ہے۔اور یہ کھلا پھاٹک نہائت جان لیوا ثابت ہوا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme