مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام، صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، صحافی کالونی اور عوامی مسائل کو حل کروانے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق گزشہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ ) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صدر پریس کلب محمد عمران سلفی ، انسپکٹر اینٹی نار کو ٹیکس احمد جمال عارف، چیئرمین اصغر علی شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری زبیر احمد بھٹی، عبدالقیوم جزل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، محمد شاہد قادری نائب صدر یونین آف جرنلسٹ، چوہدری منظور احمد چیئرمین یونین آف جرنلسٹ، حاجی غلام قادر صدر فوٹو جرنلسٹ، ارشد علی جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، عبدالمنان سلفی سیکرٹری نشرواشاعت پریس کلب، ارشد علی شامی سنیئر نائب صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، محمد جمیل سندھو نائب صدر پریس کلب، قیصر عباس فنانس سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، عمر فاروق بھٹہ سیکرٹری نشرو اشاعت یونین آف جرنلسٹ، علی چوہان ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں صحافی کالونی کیلئے کوششیں تیز کرنے اور عوامی مسائل کو حل کروانے پر زور دیا گیا، صحافیوں نے کہا کہ ہم صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کی قیادت میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کو قصور کا مثالی پر یس کلب بنائیں گے اور قصور کی پہلی صحافی کالونی پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں کو ملے گی، اجلاس میں مختلف محکموں کے کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے والے اور شعبہ صحافت کی بد نامی کا سبب بننے والے صحافیوں پر شدید تنقید کی گئی