اسلام آباد(یو این پی) جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں منظم دھاندلی کے پی ٹی آئی کے تینوں الزامات مسترد کردیئے۔ آج نیو ز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی سے متعلق شواہد نہیں ملے اور جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں منظم دھاندلی کے پی ٹی آئی کے تینوں الزامات مسترد کردیئے ہیں ۔