سونا 450 روپے فی تولہ مزید سستا، قیمت 44250روپے ہوگئی

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 733)      No Comments

10955186_354614934738892_6138439875305046864_nکراچی(یو این پی) پاکستان میں سونے کی قیمت چارسال جبکہ عالمی سطح پر سونے کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ گذشتہ روز صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا مزید 450روپے سستا ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کے نرخ 44250روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 386روپے کم ہوکر 37928روپے کا ہوگیا۔ دو روز میں فی تولہ سونا 1150روپے سستا ہوچکا ہے جس سے پاکستان میں سونے کی قیمت چار سال جبکہ عالمی منڈی میں 5سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 1100ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ سونے کی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题