جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے جہانگیر ترین کا سپریم کورٹ رجسٹرار سے رابطہ

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

53427-JahangirKhanTareenFile-1353648513-984-640x480
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جوڈیشل کمیشن کی مبینہ دھاندلی کیس کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس پر رجسٹرار نے پی ٹی آئی رہنما کو خط لکھنے کی ہدایت کی جس کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے سیکریٹری کو باضابطہ درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو جہانگیر ترین کو کہناتھاکہ آپ باضابطہ طور پر خط لکھیں جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ رپورٹ آپ کے حوالے کر نی ہے یا نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست لکھ دی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رپورٹ کی نقل پاکستان تحریک انصاف کو بھی فراہم کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy