پاکستان اور سری لنکا آج پانچواں ون ڈے میں آمنے سامنے

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

6666
 ہمبنٹوٹا (یو این پی ) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہمبنٹوٹا کے مہنداراجاپاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا ۔ ون ڈے سیریز کے چار میچ ہو چکے ہیں جس میں پاکستان کو تین میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ گرین شرٹس نے آخری ون ڈے سے قبل ہمبنٹوٹا میں بیٹنگ ، بائولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں شروع کر دی ہیں ۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھی تینوں شعبوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا تو دوسری جانب لنکن ٹیم بھی آخری میچ میں کامیابی سمیٹنے کے لیے پر امید ہے ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد قومی ٹیم آئی لینڈرزکے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog