پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: پاکستان نے 2-3 سے اپنے نام کر لی

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

02
ہمبنٹوٹا(یو این پی)سری لنکا کے ہاتھوں پانچویں ون ڈے میں شکست کے باوجود پاکستان  نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی ہے،محمد حفیظ کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
پانچ ون ڈیز کی سیریز کا آخری میچ ہار کر بھی پاکستان نے انعامات کا میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ہمبن ٹوٹا کے سٹیڈیم میں شکست سے دوچار ہونے والے پاکستانی  ٹیم  کےکھلاڑیوں کے چہرے اس وقت خوشی سے کھل اٹھے جب انعامات وصول کرنے کے لیے بار بار ان کے نام پکارے جانے لگے۔محمد حفیظ کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا جبکہ سیریز کی بہترین ٹیم اور فاتح ٹیم کے چیک کپتان اظہر علی نے وصول کیے۔اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ سیریز میں کامیابی تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے آخری میچ جیتنے پر سری لنکن ٹیم کی تعریف بھی کی۔اظہر علی کو جب فاتح ٹیم کی ٹرافی تھمائی گئی تو انہوں نے سب ساتھیوں کو سٹیج پر بلا لیا اور پوری ٹیم نے ان کے ساتھ مل کر فتح کا جشن منایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes