حسن ابدال،طوفانی بارشوں اور انتظامیہ کی نا اہلی نے شہر کو برساتی نالے میں تبدیل کر دیا

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

mail.google.com
جھا ری کس(یواین پی)طوفانی بارشوں اور انتظامیہ کی نا اہلی نے شہر کو برساتی نالے میں تبدیل کر دیا۔محلہ اسلام پورہ اور مل پیراں میں بڑی آبادی سیلابی پانی کے درمیان پھنس کر رہ گئی۔پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان تباہ جبکہ کئی کئی فٹ پانی کے باعث بچے ، بوڑھے اور خواتین گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے۔گندے پانی کے باعث وبائی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ جبکہ انتظامیہ کے رویے کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش نے مختلف علاقوں میں تبائی مچا دی۔محلہ اسلام پورہ میں ناپے کی قریبی آبادی میں بارش کے باعث متعدد گھر پانی میں گھر گئے۔جس کی وجہ سے ان کی مکین گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ۔اس حوالے سے میڈیا کی ٹیم علاقے میں پہنچنے پر وہاں کے رہائشیوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اپنے غم و غصہ کا اظہا کیا۔محمد رزاق۔محمد تبریز۔شوکت ۔سعید ۔وحید۔شاہد ۔تنویر اور دیگر نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مون سون میں علاقے میں تبائی ہوتی ہے مگر انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے علاقے بھر سے آنے والے گندے پانی کے نالے کو مکمل کرنے کے بجائے کھلے میدان میں پھینک دیا ہے اور اس کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ ہر وقت جوہڑ کا منظر پیش کرتا رہتا ہے۔دوسری جانب جھبلاہٹ کے قریبی علاقہ مل پیراں بھی سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا جبکہ رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی گھروں سے نکالتے رہے جبکہ مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہونے کے باوجود بے بس دکھائی دی اور اس سلسلہ میں کوئی بھی عملی قدم نہ اٹھایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ رملہ علی اور ٹی ایم او ساجد خان نے اطلاع ملنے پر علاقہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog