لاہور ( یواین پی ) دریائے ستلج کے مقام پر دونوں ڈیم بھر جانے کے بعد بھارت نے پاکستان کی جانب پانی چھوڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کی جانب پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج پر واقع ڈیموں میں پانی بھر جانے کی صورت میں بھارت نے پاکستان کی جانب پانی چھوڑ دیا ہے ۔پانی چھوڑنے کے بعد قصور سے دریائے ستلج کی جانب 10 لاکھ کیوسک پانی پاکستان کی حدود میں داخل ہو گیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر 20 ہزار کیوسک کا ریلا گنڈا سنگھ کے مقام سے گزرے گا ۔ دوسری جانب ذرائع وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس چھوڑے گئے پانی سے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن پاکستان کو ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیئے ۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے قریب کی رہائشیوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ رہائشی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔