وہ خفیہ ائیرلائن جو عام کمرشل ائیرپورٹس استعمال کرتی ہے لیکن پھر بھی دنیا کو اس کے بارے میں معلوم نہیں

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,209)      No Comments

abcنیویارک (یو این پی) آپ دنیا بھر کی مختلف ائیر لائنز کے بارے میں تو ضرور جانتے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک ایسی خفیہ ائیر لائن بھی ہے جو کمرشل ائیر پورٹس استعمال کرتی ہے لیکن پھر بھی دنیا کو اس کے بارے میں معلوم نہیں۔
امریکی جریدے میں چھپنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خفیہ ائیر لائین کو پائلٹ اپنی کمیونیکیشن میں Janet Airlinesکے نام سے مخاطب کرتے ہیں اور یہ ائیر لائن امریکی ائیر فورس کی ملکیت ہے۔ یہ ائیر لائن لاس ویگاس ائیر پورٹ کے پرائیویٹ ٹرمینل سے پرواز کرتی ہے۔اس ائیر لائن کے چھ عدد737-600sاپنی افقی سرخ پٹیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور انہیں ڈیفنس کے محکمہ سے متعلق لوگ چلاتے ہیں۔ ان طیاروں پر کام کرنے والے افراد کوانتہائی ہائی لیول سے کلیرنس لینی ہوتی ہے۔ اس ائیر لائن سے لوگ ائیریا51سے سفر کرتے ہیں جبکہ یہ دیگر شہروں کو بھی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes