راولپنڈی (یو این پی) کور کمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت 14اگست کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فوج، رینجرز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق 14اگست کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم میاں نوازشریف ہونگے۔ ذرائع کے مطابق قومی تقریب کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہو گی جبکہ رینجرز اور پولیس معاونت کریگی۔