جھنگ، یوٹیلٹی سٹور آدھیول چوک کے انچارج کا عوام کے ساتھ نارواسلوک

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی) یوٹیلٹی سٹور آدھیول چوک کے انچارج کا عوام کے ساتھ نارواسلوک۔حکام بالا نوٹس لے عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کا انچارج اپنے کسٹمرسے نارواسلوک کررہا ہے۔جس کی اطلاع ڈسٹرکٹ جھنگ کے ریجنل منیجر حادی حسن کوان کے فون 0477624141 پر کال کر کے بتایا ۔کہ آپ کے انچارج سٹور کا کسٹمر کی سلوک درست نہ ہے۔تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے دفترکے ملازم کوبھیجتا ہوں۔تو دوسرئے دن اس ملازم کی کال آئی کہ آپ آدھیول سٹور پر آجاؤ۔میں نے وہاں پہنچ کر ان کی انچارج کے سامنے بات کی ۔تو وہ بولا کہ اس نے جو آپ کے ساتھ نارواسلوک کیا ہے اس کا ضرور ایکشن لیا جائے گا لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔عوامی سماجی وصحافتی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔کہ انچارج یوٹیلٹی سٹور آدھیول کا یہاں سے فی الفور تبادلہ کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور یہاں کوئی فرض شناش اور ایماندار انچارج لایا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题