خورشید شاہ کا نواز شریف کو خط ، اسٹیل ملزکاگیس کنکشن کاٹنے پر تحفظات کا اظہار

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

022
اسلام آباد(یو این پی)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھ دیا، جس میں اسٹیل ملزاورسوئی گیس کے معاملے پرتحفظات کااظہارکیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک  خط لکھا ہے جس میں ا سٹیل مل اور سوئی گیس کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں اسٹیل مل کو سوئی گیس کی جانب سے کنکشن کاٹنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،خط میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی بند ہونے سے اسٹیل مل کو نقصان ہو گا۔اسٹیل مل میں ہزاروں کی تعداد میں ملازم کام کرتے ہیں۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ا سٹیل مل ملک کا میگا پروجیکٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔وزیرا عظم  میاں محمد نواز شریف کو قوم کے وسیع تر مفاد میں نوٹس لینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes