لاہور/کراچی(یو این پی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عارضی طور پر موخر کردیا۔ دونوں صوبوں کا انتخابی شیڈول ایج جاری ہونا تھا۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عارضی طور پر موخرکردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں صوبوں کی طرف سے عارضی طور شیڈول موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پنجاب اور سندھ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو موصول خط میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے منگل کو بھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ائندہ سماعت کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دیتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔