افریقہ اپنے ملک میں کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، امریکی صدر

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

066
عدیس ابابا(یو این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے افریقہ کو کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں کرپشن کیسز ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ منگل کو افریقی یونین میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افریقہ جب تک کرپشن کیسز کا خاتمہ نہیں کرتا تب تک ان کی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ صدر اوباما نے کہا کہ اربوں ڈالر کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔ اگر یہ رقم افریقی ممالک میں صحت اور روزگار کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں تو یہاں پر معاشی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اربوں ڈالر کے کرپشن کیسز کو نہ روکا گیا تو یہاں کی معیشتیں ڈوب جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题