سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، 903افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ؛ آئی ایس پی آر

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

abcراولپنڈی (یو این پی) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 903افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور سیلاب متاثرین میں 59ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ پاک فوج کے ادارے تعلقات عامہ کے مطابق چترال اسکاﺅٹ ہسپتال میں آرمی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں میڈیکل کیمپ میں 1178افراد کا معائنہ کیا گیا اور متاثرین میں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیلاب متاثرین میںپینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ رشین، بونی اور گلگت بلتستان کی شاہراہوں کوکھول دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام کر رہا ہے۔ اسی طرح لیہ میں بھی خوراک کے 290تھیلے تقسیم کئے گئے اور میڈیکل کیمپوں میں 2173افراد کا فری میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ گھوٹکی میں 560افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر آرمی میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog