یونین کونسل بانڈھ پیر خان کی ویلج کونسل دو میں دوبارہ انتخابات (آج) ہوں گے

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

0555
ایبٹ آباد(یو این پی) ایبٹ آباد کی یونین کونسل بانڈھ پیر خان کی ویلج کونسل دو میں دوبارہ انتخابات (آج) جمعرات کو ہوں گے، سیکورٹی انتظامات فوج کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، تھانہ مانگل پولیس اور فوج کی ٹیم نے علاقہ کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ واضح رہے کہ (آج) جمعرات کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل بانڈہ پیر خان کی ویلج کونسل دو میں لڑائی جھگڑے کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑے گئے تھے جن کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یونین کونسل بانڈہ پیر خان کی ویلج کونسل دو کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بانڈہ پیر خان میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں دو پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں بوتھ نمبر ایک میں خواتین ووٹر کی رجسٹر تعداد 267 جبکہ مرد ووٹروں کی تعداد 229 ہے جبکہ اسی طرح بوتھ نمبر دو خواتین کے 529 اور مرد ووٹروں کی تعداد651 ہے، اس طرح کل ووٹروں کی تعداد اندازاً 1676 ہے جبکہ اس پولنگ سٹیشن کے ساتھ بانڈہ پیر خان، کلور مردہ پٹیاں اور سوئے گلی کے ملحقہ علاقہ جات بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog