کولمبو(یو این پی)پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کولمبومیں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس ٹیسٹ اورون ڈے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی اپنےنام کرنے کیلئےپرعزم ہیں۔ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان نے بازی ماری،ون ڈے سیریزمیں بھی شا ہین رہےبھاری،اب ہے مختصرفارمیٹ کی باری،گرین شرٹس نےآئی لینڈرزکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے کمرکس لی، پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوٹی ٹوئنٹی میچزتیس جولائی اوریکم اگست کوکولمبومیں کھیلے جائیں گے، مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بوم بوم آفریدی کریں گےتومیزبان ٹیم کی باگ ڈورلاستھ مالنگا کےہاتھ میں ہوگی، ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کی نئی کمک سری لنکا پہنچ چکی ہے۔گرین شرٹس ٹیسٹ اورون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بارہ ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جاچکے ہیں جس میں سات فتوحات کے ساتھ پاکستان کا پلڑہ بھاری ہے، آئی لینڈرزنے پانچ میچزمیں کامیابی حاصل کی۔