ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ٹویٹرپر مداحوں کی تعداد70 لاکھ ہوگئی۔ 30سالہ اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہاہے کہ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد70 لاکھ ہوگئی اور یہ سنگ میل عبور کرنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح اپنی محبتوں اورچاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی گذشتہ فلم ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ تھی جبکہ ان کی نئی آنے والی فلم’’پریم رتن دھان پایو‘‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جلوہ گر ہونگی۔