وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا، عوام کی خدمت کا جذبہ دل میں ہے؛ نوازشریف

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

abcگلگت (یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے 5،5لاکھ او ر زخمی ہونے والوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ عوام کی خدمت کا جذبہ دل میں ہے، گلگت کونسل کا بجٹ ہمیشہ کی طرح اسلام آباد میں نہیں بلکہ گلگت میں منظور کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کی عوام کا ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکر گزار ہیں اور حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھے گی بلکہ ہو گا یہ کہ خدمت آگے نکل جائے گی اور آپ پیچھے رہ جائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے دوران خطاب اعلان کیا کہ سیلاب میں جن گھروں کو نقصان پہنچا اور جو گھر سیلاب میں بہہ گئے ان گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے اور جن کا مال مویشیوں کا نقصان ہوا انہیں بھی اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فصلوں اور درختوں کے نقصانات کو بھی پورا کیاجائے اور مجموعی طورپر گلگت بلتستان کو نقصانات کے ازالے کیلئے 50کروڑروپے جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ پاکستان بھر کے سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا اور یہاں رہنے کیلئے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث سیاح گاڑیوں اور مسجدوں میں سوئے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ گلگت میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو کہتا ہوں کہ آپ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کریں حکومت آپ کا پورا ساتھ دے گی اور اس کی یقین دہانی میں خود کرواتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی زبردست منصوبہ ہے اس سے گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی اور روزگار ملے گا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ سکردومیں سیلاب کے نقصانا ت کا جائزہ لیا ہے اور سیلاب گلیشیئر کے پگھلنے اور بارشوں کے باعث آیا ہے۔ سیلاب کی تباہی وسیع نہیں محدود ہے لیکن عوام کیلئے بینادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کیلئے اولین ترجیح ہے جس میں ہسپتال، سٹرکیں اور خوراک شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل مزاج بندہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہو تاہے۔ میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ گورنر کی سرپرستی میں چیف منسٹر آپکی بھر پور خدمت کرے گا اور میری بھی پوری توجہ آپ کیلئے ہو گی۔ ہم گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کر نا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ثابت قدم اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
نوازشریف نے اپنے خطاب کے آخرمیں اعلان کیا کہ گلگت سے سکردو کی سٹرک جلد تعمیر کردی جائے گی اور آپ کی خواہش ہے کہ یہ سٹرک خبلو تک آئے جسے میں اسی وقت منظور کرتا ہوں او ر یہ اب سٹرک خبلو تک بنائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes