بھارت الزام تراشی سے گریز کرے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ جنوبی افریقہ میں اٹھایا جائے گا؛ دفترخارجہ

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

abcاسلام آباد(یو این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کو الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو پاکستان جنوبی افریقہ میں اٹھائے گا۔ ملا عمر کی موت سے متعلق افوہوں کو پڑھا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرداس پور آپریشن ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی گئی تاہم بھارت کو الزام تراشی سے گریز رہنا چاہیے۔ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملا عمرکی موت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے اور اطلاعات کی حقیقت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے ملا عمر کی موت پر فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اقدامات کرتا رہے گا اور پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات میں بھی معاونت فراہم کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو پاکستان جنوبی افریقہ میں اٹھائے گا اور معاملے پر جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بات چیت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy