جوہانسبرگ (یو این پی) کراچی سے فرار ہوکر جنوبی افریقہ جانے الے کئی ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے گئے، انہیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرز کراچی میں وارداتیں کرکے جنوبی افریقہ فرار ہوجاتے تھے جہاں ان کا ٹھکانہ جوہانسبرگ اور ڈربن تھا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ ماہ اپنے دورہ کے دوران یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی سیاسی اور فوجی قیادت کے سامنے اٹھایا تھا جس کے بعد جنوبی افریقہ کی حکومت نے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔